بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا مطالبہ، دلہن نے بارات واپس لوٹا کر تاریخ رقم کردی

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

احمد آباد(آئی این پی ) بھارتی ریاست گجرات میں دلہن نے دلہا والوں کی جانب سے جہیز کی نئی فرمائشوں پر بارات ہی واپس لوٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں راشی سکسینا نامی لڑکی نے اپنی بارات اس وقت واپس لوٹادی جب اسے پتہ چلا کہ عین شادی کے موقع پر دلہا والوں نے اس کے والدین سے نئی فرمائشیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راشی سکسینا کی بارات آچکی تھی اور شادی کی رسمیں ہونا باقی تھیں جب راشی کے والدین اس کے پاس آئے اور ضروری بات کا کہہ کر اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے راستے میں راشی کے والدین نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ دولہا کے والدین جہیز مانگ رہے ہیں۔راشی نے اسی وقت دولہا کو فون کیااور کہا دو ماہ سے ہمارے درمیان بات چیت چل رہی ہے اگر ایسا کچھ تھا تو آپ لوگوں نے پہلے کیوں نہیں بتایاجس پر

لڑکے نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم راشی نے بھارت میں جہیز کا شکار ہونے والی دیگر خواتین کے برعکس اور اپنے خاندان اور مستقبل کی پرواہ کیے بغیر بارات واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا جس میں اس کے والدین نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا۔راشی نے کہا کہ اسے اس خاندان میں شادی نہیں کرنی جو شادی سے پہلے جہیز مانگیں کیونکہ مستقبل میں بھی وہ ایسا مطالبہ کرسکتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…