ممبئی (آئی این پی ) بھارت میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ،تیز ہوا اور بارش سے درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی جبکہ ایک سو سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی تیز ہوائیں اور بارش اڑتالیس گھنٹے میں ممبئی اور دیگر شہروں میں تباہی برپا کرسکتے ہیں۔ ڈیزازسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری
کردیا اور عوام کو طوفان سے محفوظ علاقوں میںجانے کا مشورہ دیا۔ کیرالہ میں تیز ہواں اور بارش کے بعد ہزاروں درخت اور گھر گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 45 تک پہہنچ گئی ہے۔بھارتی بحریہ کے جنگی جہازوں نے سمندر سے اکثر کشیاں نکال ہیں لیکن92 کشیاں تاحال لاپتہ ہیں۔حکام کے مطابق بارش اور تیز ہواں سے گھر گرنے سے ایک سو افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔