ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ملک میں جوہری ٹیکنالوجی کے قیام کے لئے امریکا کو دعوت دیدی۔پیر کو سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفلیع کے بیان کے مطابق سعودی عرب میں جوہری توانائی کے منصوبوں (سول نیوکلئیر پاور پروگرام) کے لئے امریکی فرموں کو دعوت دی گئی ہے تاہم سعودی عرب کا جوہری توانائی کے
پروگرام کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انھوں نے یہ بیان امریکی وزیر توانائی ریک پیری کے ساتھ ریاض میں ایک ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری توانائی کے تعاون و فروغ کے کسی معاہدوں بارے بات کرنا اس وقت قبل از وقت ہو گا۔