منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان نے پھر پاکستان سے مدد طلب کرلی،لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر اظہارتشکر

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستا ن افغانستا ن میں امن کے قیام میں ان کے ملک سے تعاون کریگا ۔ کابل میں سینئر پاکستانی صحافیوں اور ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے موثر طریقے سے نمٹنے

کیلئے افغانستان تمام ممالک سے تعاون کا خواہاں ہے۔انہوں نے جہاد کے دوران پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی اور افغان صحافیوں کے دوروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دوروں سے باہمی تعلقات میں بہتری اور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ پاکستانی صحافیوں کی جانب سے افغانستان میں جاری جنگ اور پاکستان افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں اور یہ کہ افغانستان میں امن کیلئے ان کاملک پاکستان کے تعاون کا خواہشمند ہے۔ پاکستان وفد سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی قیادت میں کابل کے دورے پر ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اور افغان صحافیوں کے درمیان بات چیت میں اس بات پراتفاق کیاگیا کہ پاکستان اور افغانستان مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرے۔ پاکستانی اور افغان صحافیوں کے درمیان مذاکرات جرمنی کی مالی امداد سے منعقد ہوتے ہیں اور پروگرام کے تحت دورے ہوتے ہیں اس سے پہلے رواں سال افغان صحافیوں نے بھی اسی پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…