منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہر روز آدھی مٹھی کے برابرخشک میوہ جات کھانے کے حیران کن فوائد

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہالینڈ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات جن میں اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں کو کھایا جائے تو کافی حد تک جلد موت کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ خشک میوے کا استعمال دل کی تندرستی کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ماسٹرکٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے دس سالہ

تحقیق میں ان افراد کا مشاہدہ کیا جو روزانہ کم ازکم دس گرام خشک میوہ کھاتےتھے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد میں موت کا خطرہ 23 فیصد کم رہا۔ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کے مکھن کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں نمک اور مصنوعی چربی ہوتی ہے۔اس تحقیق میں ہالنیڈ کے 12 ہزار افراد جن کی عمر 55 برس سے 69 برس کے درمیان تھی کو شامل کیا گیا۔ 1986 میں ان افراد کے طرز زندگی اور خوراک کے استعمال کی عادات کو اکھٹا کیا گیا۔دس سال کے بعد ان 12 ہزار مردو خواتین میں موت کی اوسط شرح کا مشاہدہ کیا گیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ خشک میوے کا استعمال کرنے والے افراد میں کینسر، شوگر، سانس کی بیماریوں اور اعصابی نظام کی تباہی کے باعث موت کا خطرہ کم پایا گیا۔ان افراد میں مجموعی طور پر اس عمر کے دیگر لوگوں کی نسبت جلد موت کا امکان 23 فیصد کم رہا۔اعصابی بیماریاں 45 فیصد کم رہیں، سانس کی بیماری کا 39 فیصد کم پائی گئی جبکہ شوگر کے مرض کا خطرہ 30 فیصد کم رہا۔بین الاقوامی جرنل ایپی ڈیمیالوجی میں چھپنے والی اس تحقیق میں شامل پروفیسر پیٹ وان ڈین برینڈٹ نے بی بی سی سے گفتگو میں اس تحقحق کے حاصل ہونے والے نتائج کو غیر معمولی قرار دیا۔انھوں نے بتایا کہ 15 گرام تک خشک میوے کے استعمال اور اس سےجلد موت کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کے حوالے سے مشاہدہ پہلے ہی ہمارے سامنے موجود تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…