بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دھرنیوالوں کوکس کی پشت پناہی حاصل تھی اوران کے پاس کس قسم کا اسلحہ تھا،مسلک کی بنیاد پر جنگ ،وزیرداخلہ احسن اقبال کے چونکا دینے والے انکشافات،سب سامنے لے آئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہورمیں دھرنے والوں سے کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا بلکہ اسلام آباد والے معاہدے کی تجدید ہوئی ہے، دھرنیوالوں کوپشت پناہی حاصل تھی اورمسلح تھے، دھرنے والوں کے پاس آنسوگیس کے شیل تھے، مظاہرین سے اسلحہ اورڈنڈے بھی پکڑے گئے،دھرناختم ہو نے کے بعداسلام آبادکی امام بارگاہ کے قریب حملہ ہوا، اسلام آباد میں دہشت گردی واقعہ کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں،

دھرناختم نہ ہوتاتومسلک کی بنیادپرجنگ چھڑنے اورہلاکتوں کا خدشہ تھا،دھرنے والوں نے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا، ہم لوگ لاشعوری طورپربیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں ، سی پیک منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ن لیگ حکومت کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، ن لیگ کی کارکردگی سب سے بڑااثاثہ ہے ، الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پرجائیں گے۔وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے والوں نے ملک میں سیاسی اور مذہبی سطح پر جو نفرت پیدا کی ہے اس کے اثرات ہمیں بھگتنے پڑیں گے، سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، فیض آباد دھرنے کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی پلاننگ کی اطلاعات تھیں، اگر دھرنا ختم نہ ہوتا تو ہلاکتوں کا خدشہ تھا، مظاہرین نفرت کی بناء پر لوگوں کے گھروں پر حملے کر رہے تھے، دھرنا ختم نہ ہوتا تو مسلک کی جنگ چھڑ سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک بہت تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے، حالیہ دھرنے کے 15 دنوں میں پاکستان کے امیج کو بہت نقصان ہوا، اس نقصان کے اثرات خارجی اور اندرونی سطح پر بھگتنے پڑیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے کوئی خطرہ نہیں، الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے، مسلک کی جنگ اور سیاست کا آغاز کیا جا رہا ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق دھرنے کے خلاف آپریشن کے

دوران ابھی تک 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، مسلمانوں نے 800 سال سپین میں حکومت کی تھی کیونکہ اس وقت مسلمانو اندرونی طور پر مضبوط تھے ، مذہبی رہنماؤں سے درخواست کروں گا کہ ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے، اگر وزراء ہر محلے کے مولوی کے سامنے حلف لیں گے تو پھر ملک کدھر جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ لاہورمیں نیا معاہدہ نہیں،اسلام آباد معاہدے کی تجدید ہوئی،دھرنے والوں کے پاس آنسوگیس کے شیل تھے ،مظاہرین سے اسلحہ اورڈنڈے بھی پکڑے گئے،دھرناختم ہو نے کے بعداسلام آبادکی امام بارگاہ کے قریب حملہ ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مظاہرین کا مطالبہ زاہدحامد کا استعفیٰ تھا،ہم لوگ لاشعوری طورپربیرونی طاقتوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کوغیرمستحکم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،ن لیگ کی کارکردگی سب سے بڑااثاثہ ہے ،الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پرجائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا ،مجھے ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا جس نوعیت کی سیکیورٹی فورسز کو دھرنے والوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اس کا اندازہ نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی ایک عظیم سیاستدان ہیں اور وہ سیاستدان میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں ، ایسے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنا خود پارٹی کیلئے افسوسناک ہے ۔حافظ سعید کی نظر بندی اور رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…