جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سی پیک میں ہمسایہ ممالک کو شامل کیاجائے گا یا نہیں، چین نے بڑا اعلان کردیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا اور خطے کے ممالک کیلئے ایک کھلا منصوبہ ہے، ہمسائیوں اور بہت سے دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں ہیں،منصوبے کا مقصد اس سارے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، باہمی تجارت میں خسارہ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں ،

سی پیک کے آئندہ مرحلے میں صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام پر تعاون کیا جائے گا۔ہفتہ کو چینی سفیر ژاؤ جنگ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا اتفاق ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا اور خطے کے ممالک کے لئے ایک کھلا منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان اور چین تک ہی محدود نہیں ہے، ہمسائیوں اور بہت سے دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، انہوں نے کا کہ چینی اور پاکستانی حکومتوں نے اتفاق رائے کیا ہے کہ سی پیک ایک علاقائی منصوبہ ہے،منصوبے کا مقصد سارے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم جغرافیائی محل وقوع رکھتا ہے جو وسطی ایشیاء سے بحر ہند اور مغربی ایشیاء سے مشرقی ایشیاء تک راستہ فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی نوعیت اس خطے کو بااختیار بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم سالانہ 18 ارب امریکی ڈالرز ہے، باہمی تجارت میں خسارہ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں ،چینی بزنس مین پاکستانی اقتصادی ڈھانچے اور مصنوعات کی اقسام کے باعث پاکستانی منڈیوں سے اضافی و تجارتی مصنوعات نہیں لے سکتے، چینی حکومت نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس کو حل کرنے کے لئے کام کر ہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ برس نومبر میں چینی حکومت پہلی مرتبہ برآمدات و درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے،

اس کانفرنس میں خصوصی طور پر پاکستان سے ایک بڑے تجارتی وفد کو مدعو کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کو مدعو کرنے کا مقصد چینی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کا فروغ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی منڈیوں میں بھی بہت سے چینی درآمد کنندگان کو بھیج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی درآمدکنندگان کو بھیجنے کا مقصد پاکستانی منڈیوں میں سے چین کے لئے قابل درآمد مصنوعات کی تلاش ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے آئندہ مرحلے میں صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام پر تعاون کیا جائے گا، چینی سفیر نے کہا کہ صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام کے بعد پاکستانی بزنس مین اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ اور مصنوعات کو چین و دیگر ممالک کی منڈیوں تک بڑھا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…