جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کی لڑائی، حمزہ نے منہ پرتھپڑ مار دیا، شیخ رشید کی موجودگی میں ٹی وی اینکر کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے علمائے کرام نے مجھ سے فیض آباد دھرنے کے دوران درخواست کی تھی کہ شیخ صاحب آپ نے کیپٹن صفدر کو کچھ نہیں کہنا وہ ہمارے ساتھ ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ دھرنے میں بھی آجائے، کیپٹن صفدر ختم نبوتؐ معاملے پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے فیض آباد دھرنے کے دوران وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا رہا ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو میں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا انکشاف، ایک عینی شاہد کے مطابق اس کے سامنے حمزہ شہباز نے کیپٹن صفدر کو تھپڑ دے مارا تھا، انٹرویو لینے والے اینکر نے بھی سنسنی خیز واقعہ سے پردہ اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا انٹرویو کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا کہ ختم نبوتؐ معاملے میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے فیض آباد دھرنے کے معاملے میں سمجھ نہیں آئی کہ کیپٹن صفدر کس طرف ہیں ، خاندانی معاملات میں بھی سمجھ نہیں آرہی کہ کیپٹن صفدر کی کیا حیثیت ہے، ایک عینی شاہد کے مطابق اس کے سامنےایک دفعہ حمزہ شہباز نے کیپٹن صفدرکے منہ پر تھپڑ ماراتھا، آپ نے ان کو بہت قریب سے دیکھا ہے ، کیپٹن صفدر کی کیا ویلیو اور حیثیت ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہوں گا کہ جس کو میں نہیں جانتا، میں ابھی ایک مدرسے سے ہو کر آرہا ہوں، اس مدرسے کے فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن میں طالب علم بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میری معلومات ہے اور جن کو میں جانتا ہوں ان مدرسوں کے ساتھ کیپٹن صفدر کا رابطہ تھا، ان مدرسوں کے لوگ میرے سپورٹر ہیں ان لوگوں نے کہا کہ شیخ صاحب! کیپٹن صفدر کے ساتھ نہیں

الجھنا آپ نے، یہ بات مجھے علمائے کرام نے کہی ہے کہ ممکن ہے کہ وہ دھرنے میں ہی آجائے جس پر میں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں وہ آنا چاہتا ہے تو آجائے، کیپٹن صفدر راولپنڈی ڈسٹرکٹ میںاندر سے ڈبل کھیل رہا تھا، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا تھا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…