جدہ :سعودی شورہ کونسل کی فنانس کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ غیر ملکیوں کے رقم بھیجنے پر 6فیصد تک ٹیکس لگایا جائے۔تفصیلات کے مطابق کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ لگائے جانے والے ٹیکس کو پہلے سال 6فیصد سے شروع کیا جائے اور آہستہ آہستہ کم کر کے پانچ سال میں 2فیصد تک لائے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد غیرملکی افراد کو زیادہ سے زیادہ اپنی رقوم مملکت میں انویسٹ کرنے کا رجحان پید ا کرنا ہے۔
ٹیکس کا نیا مسودہ آڈیٹر جنرل اور سابق رکن شورہ کونسل حسام العنقاری نے پیش کیا ہے۔ مسودے کے مطابق رقم کی حد کو بھی مقرر کیا جائے گا۔ جو غیر ملکی کی ماہانہ تنخواہ کے حساب سے لاگو ہو گی، اسکے علاوہ اگر کوئی غیر ملکی چھٹی پر اپنے وطن جا رہا ہے تو اس کو کتنی رقم ٹرانسفر کرنے کا قانونی حق ہو گا ۔جو افراد ٹیکس نہیں جمع کرواتے ان کے خلاف بھی اقدامات کیئے جائیں گے۔جس کے تحت اگر کوئی فردٹیکس چوری میں ملوث ہو گا ،اسکو پہلی دفعہ سنگل اور اسکے بعد ڈبل جرمانہ عائد ہو گا۔ ذرائع نے لگائے جانے والے نئے ٹیکس کی مقدار کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ فنانس کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں پر ٹیکس لاگو کیا جانا خوش آئند ہو گا، تا کہ اس سے بھی زیادہ سے زیادہ انکم ہو سکے۔