منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر تحریک چلانے کابڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چےئرمین حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف 12 ربیع الاول سے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ، انتخابی اصلاحات میں ختم نبوت کے حوالہ سے ترمیم کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا، اسلام آباد دھرنا کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ عثمانیہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا امن و سلامتی پوری قوم کو عزیز ہے ، کسی جماعت یا گروہ کو ملک میں فرقہ واریت یا تشدد نہیں پھیلانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ، قوم امید رکھتی ہے کہ حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ کو جلد مکمل کر کے جاری کرے گی۔ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ سید ذاکر حسین نقوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا سبب ہے ، شریعت اسلامیہ اور آئین اور قانون کے مطابق قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا ہے ، اور جن افراد نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کی انہوں نے پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر مفتی محمد نصر اللہ عزیز نے کہا کہ ختم نبوت پر سیاست حرام ہے ،ختم نبوت سیاست کا نہیں ایمان کا مسئلہ ہے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل متحدہ علماء کونسل کے سر براہ علامہ طاہر الحسن نے کہا کہ ملک میں مذہب اور مسلک کے نام پر کسی کو انتشار پیدا نہیں کرنے دیا جائے گا، عقیدہ ختم نبوت پر سیاست کو حرام سمجھتے ہیں ، عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے ۔ بین المذاہب امن کمیٹی کے سربراہ مولانا مفتی محمد ابراہیم نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے خاتمہ کیلئے پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے

اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو پیر سیال کی بات ماننی چاہیے اور اپنے بیانات پر نہ صرف وضاحت بلکہ علماء کی رائے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے ۔متحدہ علماء اسلام کے مفتی محمد ضیاء مدنی نے کہا کہ اصلاحات میں ختم نبوت کے حوالہ سے ترمیم کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور قوم کو اضطراب سے نکالا جائے ۔ قاری محمد حنیف بھٹی نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں پھیلانے دی جائے گی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک میں بے چینی اور اضطراب پیدا کرنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں ، ختم نبوت کے عقیدہ کے سلسلے میں آئین اور قانون میں طے شدہ امور کے خاتمے کی کوشش کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حامد کا استعفیٰ آغاز ہے اختتام نہیں، پاکستان علماء کونسل عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اور انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو کمزور اور تباہ کیا جا رہا ہے ، پاکستان میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کرنے والوں کو تمام مکاتب فکر مل کر ناکام بنائیں گے۔پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں پیش کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت راجہ ظفر الحق کی رپورٹ عام کرے اور جن مجرمین نے انتخابی اصلاحات میں ختم نبوت کے حوالہ سے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی ان کو بے نقاب کیا جائے۔ ایک اور قرارداد میں اسلام آباد دھرنا کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہے اور اصل مجرمان کی نشاندہی کا مطالبہ کرتا ہے ،

ایک اور قرار داد میں عالمی اسلامی عسکری اتحاد کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد کا قیام امت مسلمہ کی آرزو اور تمنا کے مطابق ہے اور عالمی اسلامی عسکری اتحاد کا کسی فرقہ واریت یا تعصب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ایک اور قرار داد میں اسلام آباد دھرنا کے خاتمے میں پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، ایک اور قرارداد میں بعض عناصر کی طرف سے افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم اور بیان بازی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنا کے پُر امن خاتمے پر پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ناکام ہوئی ہے اور جو عناصر فوج ، سلامتی کے اداروں پر تنقید کر رہے ہیں وہ اسلام اور پاکستان دونوں کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…