اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکی بحریہ نے طیارہ بردار نئے جنگی بحری بیڑے یمن کی طرف روانہ کردیے ؛پینٹا گون

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی وزارت دفاع (پینٹا گون)نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے طیارہ بردار نئے جنگی بحری بیڑے اور میزائلوں سے لیس بحری جہاز یمن کے پانیوں کی طرف روانہ کردیے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تازہ عسکری کمک یمن کے پانیوں میں بھجوانے کا مقصد صنعائ میں جاری لڑائی کے وسعت اختیار کرنے کی صورت میں خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جنگی بحری جہازوں کی یمن کے سمندر میں روانگی کا مقصد خطے میں بحری ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا اور بحری جہازوں کی معمول کی نقل وحرکت کا تحفظ کرنا ہے۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنے جنگی بحری جہازوں کو صرف دفاعی نقطہ نظر سے یمن بھیجا جا رہا ہے۔ امریکا کی جانب سے یمن میں کسی قسم کی فوجی کارروائی کا امکان بہت کم ہے۔امریکی محکمہ دفاع کےترجمان کرنل اسٹیف وارین نے خبروں کی تردید کہ جنگی بحری جہاز ایران کے ان بحری جہازوں کو روکنے کے لیے بھیجے گئے ہیں جو مبینہ طورپر یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ مہیا کررہے ہیں۔دوسری جانب امریکی حکام ان سات ایرانی مال بردار بحری جہازوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں جو ممکنہ طور پر یمن کی جانب روانہ کئے گئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا ان پر کس قسم کا سامان لادا گیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…