جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز ویڈیو ری ٹوئٹ،برطانیہ امریکہ کے سامنے اٹھ کھڑا ہوا،شدیدکشیدگی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف اور اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹوئٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا

کہ امریکی صدر نے ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر غلط کیا، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی دائیں بازو کا گروپ نفرت انگیز پیغامات سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، برطانوی عوام گروپ کے نفرت انگیز پروپیگنڈے کو رد کرتے ہیں، صدرٹرمپ کا ایسی اشتعال انگیز وڈیوز ری ٹوئیٹ کرنا غلط ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت بریٹین فرسٹ کی شیئر کی گئی مسلمان مخالف وڈیوز ری ٹوئیٹ کی تھیں، ان وڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمانوں کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم امیگرینٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ جو نیدرلینڈز کا غیرمسلم شہری نکلا۔ وڈیو بھی ایمسٹرڈیم کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ویڈیوز ری ٹویٹ کیے جانے پر برطانیہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے اس عمل کو نسل پرستی، انتہا پسندی اور فاشزم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب بریٹین فرسٹ گروپ کی جانب سے ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنے پر ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…