پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

دوران ملازمت وفات پانے والے تمام ملازمین کے اہل خانہ کو 24گھنٹے کے اندر 15لاکھ روپے دینے کا اعلان،تفصیلات جاری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو 24گھنٹے کے اندر 15لاکھ روپے دیے جائیں گے جو کہ دیگر مراعات کے علاوہ ہوں گے جبکہ ملازمین کی فلاح بہبود کے لیے بورڈ کی منظوری سے 50لاکھ مالیت کا فنڈ قائم کیا جائے گا ۔یہ اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں افسران و ملازمین کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز محمد طارق ،سٹاف آفیسر ظفر اقبال اعوان،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،عمران خان ،فراز عباس،ایڈمنسٹریٹر لاہور تنویر حسین ،عبدالوحید خان سمیت ملازمین کی بڑی تعداداموجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ بورڈ کی منظوری کے بعد قائم کیا جائے گا اوراس مقصد کے لیے متفقہ طور پر ہر ملازم کی تنخواہ میں سے ماہانہ 2 سور وپے اس فنڈ میں جمع کیے جائیں گے جبکہ فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کو سے سرمایہ کاری کی جا ئے گی اور اسکا منافع بھی ملازمین کو ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ میں ٹرسٹ بورڈ کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہوں اس سلسلہ میں میں نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ترقی کے لیے خاص طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ میں پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور املاک کی حفاظت بہتر انداز میں کر سکوں اور ادارہ کو مزید مستحکم بنایا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان اوردین اسلام کا اہم جز ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کو اللہ اور اسکا رسولؐ دین اسلام کے محافظ ہیں اللہ معاف کرنے اور اپنی اصلاح کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے وفات پانے والے سیکورٹی گارڈ نیاز اور دیگر مرحوم ملازمین کے فاتحہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…