اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر محمدمرسی کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انھیں اپنے دورِ اقتدار میں مظاہرین کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ محمد مرسی کو برطرف کیے جانے کے بعدانھیں سزا سنائی گئی ہے۔مصر کی فوج نے جولائی 2013 میں عوامی مظاہروں کے بعد ا±س وقت کے صدر محمد مرسی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔مرسی کو برطرف کیے جانے کے بعد ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی گئی اور جماعت کے ہزاروں حامیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔مرسی اور اخوان المسلین کے دیگر رہنماو¿ں پر الزام تھا کہ انھوں نے مظاہرین کو مخالف گروہوں اور صحافی کے قتل پر ا±کسایا۔سنہ 2012 میں مصر کے صدارتی محل کے باہر ہونے والے مظاہرے میں حکومتی حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔سابق صدر مرسی نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ صدارتی محل کے باہر مظاہرین کو منتشر کریں۔ پولیس نے ان کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اخوان المسلمین نے اپنے حامیوں کے ذریعے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی۔اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا۔سابق صدر مرسی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے سے قبل اخوان المسلمین نے ملک کے موجودہ صدر اور فوج کے سابق سربراہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ’عدالت کو ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔مرسی نے کہا تھا کہ وہ اس عدالت کو مسترد کرتے ہیں اور عدالت میں مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ وہ فوجی بغاوت کا نشانہ بنے ہیں۔اس سے قبل سوموار کو عدالت نے اخوان المسلمین کے 22 حامیوں دارالحکومت قاہرہ کے پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔پچھلے 18 ماہ میں اخوان المسلمین کے اراکین کے خلاف جاری مقدمات کو تیزی سے نمٹایا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتاح امام سیسی نے صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی تحریک اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































