لاہور(سی پی پی)پنجاب بھر میں دو روز کے وقفے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں پھر سے بحال ہوگئیں،صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھرنوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث صوبائی
حکومت کے اعلان کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر اور منگل کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں اور لاہور مال روڈ کے علاوہ باقی پنجاب بھر میں روڈ کھلے رہے اور ٹریفک بھی رواں رہی ۔