اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی پی پی)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی جس میں پاکستانی سفیر نے امریکی سینیٹر کو پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بریف کیا۔ اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

افغانستان میں قیام میں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کا ساتھ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستان میں امن بحال ہوا اور ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعاون سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابی سے اندرونی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، افغانستان میں سیاسی عمل کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان و امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر امریکی سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے۔ دریں اثناء پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مثبت ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…