ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

گرفتارسعودی شہزادہ رہا،ڈیل منظر عام پر آگئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض (این این آئی ) سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کیا گیا۔مزید تین شخصیات سے رہائی کے لیے شرائط طے پاگئی ہیں۔ رہائی کے لیے سمجھوتا کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا،

شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کردیاگیا، شہزادہ مطعب ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں اور وہ سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کے سربراہ بھی تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے وہ سب سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے شہزادے تھے۔ سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…