اسلام آباد ( آن لائن ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔منگل کے روز محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ، ہزارہ
ڈویڑن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،. پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز (منگل ) سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 04،کالام منفی 03، قلات،گلگت،کوئٹہ،ہنزہ، استور، گوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے چوبیس گھنٹوں میں مطلع ابر آلود ، ہلکی بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے ، کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسکردو اور مظفر آباد میں بھی مطلع ابر آلود ، ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔