کراچی(آئی این پی)جرگے کے حکم پر جوڑے کا قتل کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت 9 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔مومن آباد پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 494 سرکار میں مدعیت میں درج کی گئی۔ جرگے کے حکم پر عبد الہادی اور اس کی بیوی حسینہ کے قتل میں اس کے والد مسکین، 4 بھائیوں حبیب، ایوب، اعظم اور مرزا سمیت 9
ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی اور سہولت کاری کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 19 نومبر کو عبدالہادی نے مکان کرائے پر لیا تھا۔22 نومبر کی شب دونوں میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ 23 نومبر کو لاشیں بوری میں بند کر کے قائم خانی قبرستان منتقل کی گئیں، دوہرے قتل میں لڑکی کے والد مسکین نے چار بیٹوں حبیب، ایوب، اعظم اور مرزا سے قتل کرایا۔پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں 9 ملزمان نور محمد، محمد عمر، عیدن، عبدالستار، محمد امین، ضیاء الحق، غلام رسول، عبدالرشید اور عبداللہ کو گرفتار کیا جبکہ مفرور ملزمان میں لڑکی کا باپ مسکین ، اعظم ، تنویر ، حبیب خان ، مست خان ، بیلکن شامل ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے منگھو پیر سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی