منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیض آباد دھرنا،مظاہرین سے معاہدے کی منظوری کس نے دی، شاہد خاقان عباسی،شہبازشریف نے نوازشریف کو بریفنگ میں کیا بتایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کی طرف سے دیئے گئے دھرنے کے خاتمے کے مرحلے پر طے پانے والے معاہدے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا تھا اور معاہدے کے مندرجات سے متعلق انہیں آگاہ کیا گیا تھا جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے منگل کو پنجاب ہاؤس میں میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے انہیں دھرنے کے خاتمے کے مراحل اور دیگر صورتحال پر بریفنگ کیا۔

ذرائع کے مطابق دھرنے کے خاتمے سے پہلے ہونے والے مذاکرات اور معاہدے کے مندرجات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا تھا اور انہیں مجوزہ معاہدے کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیا تھا تاہم اس وقت تک یہ طے نہیں پایا تھا کہ معاہدے پر فریقین کی طرف سے کون کون دستخط کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو آگاہ کیا گیا تھا کہ قومی قیادت کی مشاورت کے بعد دھرنا ختم کرانے کی حتمی کوششیں کی گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوفیض آباد دھرنے سے متعلق خصوصی بریفنگ دی، جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی الیکشن اصلاحات بل سے متعلق رپورٹ میں کنفیوژن تھی،تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ واضح نہیں تھی جبکہ مذہبی حساس معاملہ تھا، انارکی پھیل سکتی تھی،ان حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک روایت پڑی ہے، پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہو گا، مزید تفصیلات میں پڑنے کی بجائے دھرنے والوں سے معاہدہ کیا،مذہبی رہنما ذہن بنا کر آئے تھے کہ وزیرقانون کا استعفیٰ لینا ہے یہ دھرنا سب کیلئے پریشانی کی بات تھی۔(اح+ط س)



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…