برلن(این این آئی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کی ملک بدری کے تناظر میں لچک دار رویہ اختیار کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ جرمنی کے
دوران ایک نشریاتی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسے افغان مہاجرین کو واپس وطن روانہ کرنے سے قبل کچھ وقت دینا چاہیے۔ یہ وہ افغان مہاجرین ہیں، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔