پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کیلئے دلوایا گیا‘ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟ڈاکٹر طاہر القادری نے مثال دیکرنام بتادیئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے میں ایک وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے ،جب تک وزیر اعظم اور کابینہ ڈرافٹ کی منظوری نہ دے کوئی بل ایوان میں پیش نہیں ہوتا ،قانون کا بدلہ جانا محض اتفاق نہیں تھا،

تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا لمحہ فکریہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کیلئے دلوایا گیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ ہو یانیوز لیکس کی یا ختم نبوت قانون بدلنے کی تحقیقات ہو،حکمرانوں کی مرضی کی فائنڈنگ نہ آئے تو وہ شائع کرنے سے انکار کر دیتے ہیں ، پوری حکومت کا استعفیٰ ناگزیرہے ۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک کی وطن آمد پر انکے استقبال کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور29نومبر 11اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان پر’’ تاجدار ختم نبوت کانفرنس‘‘ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔کانفرنس میں لاکھوں اسلامیان پاکستان و عشاقان مصطفی ﷺ شریک ہونگے ۔کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے ۔اس حوالے سے اجلاس میں 70 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،تحریک منہاج القرآن کی طرف سے گزشتہ رات کانفرنس کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری بروز منگل کو صبح 4بجے وطن پہنچیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…