اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

،مکینوں کی تعداد میں کمی ،سوئٹرز لینڈ میں رہائش اختیار کرنیوالوں کو 25ہزار سوئس فرانک فی فرد دینے کا فیصلہ ،حیرت انگیزپیشکش کردی گئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹرز لینڈ کے گاؤں البینن نے مکینوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر وہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو 25ہزار سوئس فرانک( 26 لاکھ 80 ہزار روپے)فی فرد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے والے فرد کو دی جائے گی، اگر اہل خانہ ساتھ ہوں گے تو ہر بچے کے عوض 10ہزار سوئس فرانک کی اضافی رقم دی جائے گی تاہم مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں چند شرائط عائد کی ہیں جن کے مطابق 25ہزار سوئس فرانک کی رقم اس شخص کو دی جائے گی جو یہاں کم از کم 10 سال کے لئے رہائش اختیار کرے

گا، اس کی عمر 45سال سے زائد نہ ہو، وہ وہاں سیاحت کے لئے نہ آیا ہو بلکہ وہاں کم از کم 2 لاکھ فرانک کی پراپرٹی خریدے۔ 10 سال سے کم عرصے میں واپس جانے والے شخص کو حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم واپس کرنی ہوگی۔واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ کے اس چھوٹے سے گاؤں میں مقیم افراد کی تعداد محض 240ہے جس میں اضافے کیلئے مقامی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں کے رہائشی اس تجویز کی منظوری کے حوالے سے 30 نومبر کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔خیال رہے کہ سیاحت یا روزگار کے حوالے سے سوئٹزر لینڈ دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…