پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے روزانہ دوپہر کو یہ کام کریں اور پھر واضح فرق پائیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن (ویب ڈیسک) روزانہ دوپہر کو قیلولہ یا کچھ دیر کی نیند بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔لندن میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانفرنس کے دورنا پیش کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ دوپہر میں ایک گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک سونا بلڈ پریشر

میں کمی لانے کے لیے ادویات کا استعمال بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یونان کے ماہرین طب کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق دوپہر کو قیلولہ خون کے دباؤکو کم کرتا ہے جس کے باعث بلڈپریشر کے لیے درکاری ادویات کی ضرورت بھی زیادہ نہیں رہتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عادت بلڈ پریشر ریڈنگ کو 4 فیصد تک کم کرتا ہے۔محققین کے مطابق اگرچہ بظاہر یہ کمی کچھ زیادہ نہیں لگتی مگر بلڈ پریشر کی سطح میں معمولی سی بھی کمی ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ 10 فیصد تک کم کردیتی ہے۔اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کرنے کے عادی افراد کو ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں خون کی شریانوں اور دل کے کم نقصانات کا سامنا ہوتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کے ساتھ ساتھ رات کو مناسب نیند بھی طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…