جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹی وی چینلز پر پابندی کیوں لگائی،وزیر اطلاعات نے اہم اعلان کردیا،نیا ضابطہ اخلاق جاری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینلز کی بندش کا فیصلہ بہت تکلیف دہ اور مشکل تھا ٗ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں ٗچینلز پر پابندی تفصیلی غور اور بد امنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی ٗ

ہم سب مل کر ملکی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں ٗمثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے رپورٹنگ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر اتفاق کے بعد ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ چینلز پر پابندی تفصیلی غور اور بدامنی روکنے کیلئے ملکی مفاد میں لگائی گئی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینلز کی بندش کا فیصلہ مشکل اور تکلیف دہ تھا بعض چینلز کی جانب سے ہیجان انگیزی کی وجہ سے کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد ملک میں افراتفری اور اشتعال انگیزی کو روکنا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کی آزادی اظہار رائے کے حوالے سے ایک جدوجہد ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس اقدام کا واحد مقصد ملکی سلامتی اور افراتفری سے بچاؤ تھا ٗانہوں نے کہاکہ ہم سب مل کر ملکی سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں ٗمثبت رپورٹنگ سے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…