جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

بس بہت ہوگیا ،اب اور نہیں،عمران خان بھی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم اور انکے وزیروں نے انتہائی حساس معاملہ بگاڑ کر ملک کو سنگین بحران کی دلدل میں دھکیل دیا۔ عمران خان نے کہاکہ آپریشن کے نام پر ایسی چنگاری سلگائی گئی جس نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لیا۔ عمران خان نے کہاکہ ماردھاڑ اور املاک کی تباہی کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری کرنے اور ذمہ داروں

کیخلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو انتہائی خطرناک صورتحال میں دھکیلنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری مستعفی ہو جائیں ٗ وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون بھی عہدے چھوڑدیں۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان نے کہاکہ وزیرقانون کو بہت پہلے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ شریف خاندان کا کٹھ پتلی وزیر اعظم اپنے وزیروں سمیت گھرجائے۔ عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا مطالبہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرکے حکومت نے غلطی پر پردہ ڈالنے کے تاثر کو تقویت دی۔ عمران خان نے کہا کہ یہ سوال پیدا ہواکہ ڈان لیکس کیطرح کیا ختم نبوت جیسے حساس ترین معاملے سے بھی جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاکہ موجودہ حکومت کسی بھی قیمت پر شریفوں کی کرپشن بچانے پر پوری قوت صرف کئے ہوئے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کا خون ہو یا ملک میں عدم استحکام, حکومت ہر قیمت پر شریفوں کی کرپشن بچانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو اسکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں امن کی بحالی اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے وزیراعظم وزیر داخلہ سمیت مستعفی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قبل ازانتخاب کروائے جائیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…