اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پانچ سال قبل موت پانے والے والد کا اپنی بیٹی کو آخری پیغام ،پڑھ کر آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑینگے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پانچ سال قبل موت پانیوالے والد کا بیٹی کوآخری پیغام بھی گلدستے کے ساتھ موصول ہوگیا،بیلی سیلرز کی 21 ویں سالگرہ اداسی کا پیغام لے کر آئی کیونکہ انھیں اپنے مردہ والد کی جانب سے پھولوں کا آخری گلدستہ موصول ہوا۔ان کے والد کی موت سرطان سے ہوئی تھی، اس وقت سیلرز کی عمر 16 برس تھی تاہم انھوں نے ہر سال اپنی بیٹی کو پھولوں کا تحفہ بھیجنے کی پہلے سے ہی ادائیگی کی ہوئی تھی۔وہ گذشتہ

پانچ برسوں سے پھولوں کا گلدستہ ایک لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ موصول کر رہی تھیں۔اس سال یہ پیغام تھاکہ میں اب بھی ہر سنگ میل پر تمھارے ساتھ ہوں گا، بس ادھر ادھر دیکھو اور میں وہیں ہوں گا۔امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ناکسویل سے تعلق رکھنے والی بیلی سیلرز نے ٹوئٹر پر ایک دل سوز پوسٹ میں یہ روداد بتائی اور کہا کہ وہ ان کی ’کمی بہت زیادہ محسوس کرتی ہیں۔ان کے والد کا پیغام کچھ یوں تھا: ’جب تک ہم دوبارہ نہیں ملتے یہ میرا تمھیں آخری پیار بھرا خط ہے۔ میری بچی میں نہیں چاہتا کہ تم میرے لیے کوئی آنسو بہاؤ میں بہتر جگہ پر ہوں۔ان کی اس پوسٹ پر بہہت سارے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’اس کو دیکھ کر میں ٹوٹ گیا ہوں۔ مجھے بہت افسوس ہے، یہ بیک وقت اداس اور مسرت بخش ہے کہ انھوں نے آپ کے لیے ایسا کیا۔بیلی سیلرز کا کہنا تھا کہ ’میں جانتی ہوں۔ ہر سال میں اپنی سالگرہ میں اس کا انتظار کرتی تھی کیونکہ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ وہ ابھی تک یہیں میرے ساتھ ہیں لیکن یہ اخری سال ہے کہ مجھے یہ ملا ہے اس لیے دل سوز ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…