منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں یہ کام ہرگز نہیں ہوگا،سعودی حکومت نے بڑی پابندی لگادی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مملکت میں تمام سفارت خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حرمین شریفین کی حدود میں تصویر کشی سے باز رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں وزارت خارجہ نے سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مملکت آنے والے معتمرین اور عازمین حج کو اس بات سے آگاہ کر دیا جائے کہ وہ حرمین میں اپنے

موبائل یا کیمروں سے سیلفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انڈونیشی وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام عمرہ ٹور آپریٹرز کو سرکلر جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے زیر انتظام آنے والے معتمرین وعازمین کو اس بارے میں آگاہ کر دیں کہ کسی بھی صورت میں حرمین میں تصویر کشی نہ کی جائے۔درایں اثناء مقامی ذرائع کے مطابق وزارت حج کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین اور حجاج حرمین شریفین میں اپنا زیادہ وقت تصویر کشی میں ضائع کرتے ہیں جس سے ان کی اور دوسروں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے۔یہ لوگ حرمین شریفین میں تصویریں بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے معتمرین اور حجاج کرام جو اپنے موبائل فون، کیمرے یا وڈیو کیمروں کے ذریعے حرمین شریفین کے اندر یا باہر تصاویر بنائیں گے ان کے کیمرے اور موبائل ضبط بھی کئے جا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی معتمر یا حاجی حرمین شریفین میں تصویر کشی نہ کر سکے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…