منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین کاآزاد کشمیر کے ساتھ ائیرپورٹ کی تعمیر سے بھارت پریشان

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ اور برطانوی اخبار”دی میل“ کے مطابق چین آزاد کشمیر کے ساتھ ملحقہ سرحد پرائیرپورٹ بنا رہا ہے،دنیا کے سب سے بلند ترین پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میںپامیر کے مقام پر چین کے ائیرپورٹ بنانے کے اعلان سے بھارت پریشان ہو گیا،سنکیانگ ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ ائیر پورٹ سطح سمندر سے32سو میٹر بلندی پر تعمیر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چین کے ہائی ویز، ریلوے لائنوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت آزاد کشمیر میں مستقل بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی پر نئی دہلی نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بھارت اور پاکستان کے درمیان متعلقہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے ہندوستان کو فکر مند نہیںہونا چاہئے۔رپورٹ کے مطابق چین کی طرف سے پاکستانی کشمیر کی سرحد کے ملحقہ شہر سنکیانگ میں دفاعی لحاظ سے اہم اور زیادہ اونچائی کے حامل پامیر سطح مرتفع پر پہلی مرتبہ ہوائی اڈے کی تعمیر کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔یہ ہوائی اڈہ دور دراز علاقے میں رسائی کے لئے انتہائی اہم ہوگا۔ ہوائی اڈے کی اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ ساتھ چین ہوائی اڈے کو استعمال کر کے دور دراز علاقے میں تیزی سے وسائل کو منتقل کرے گا۔چینی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق Tashkurgan میں بلند سطح مرتفع پر سب سے پہلا ہوائی اڈہ ہے۔آزاد کشمیر میں داخل ہونے سے قبل قراقرم ہائی وے پرچین کا یہ آخری اہم مقام ہے۔چین کی سول ایوی ایشن انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی کی طرف سے ماہرین گزشتہ ہفتے ائیرپورٹ کی جگہ کے تعین کے لئے تین شارٹ لسٹڈ جگہوں کا دورہ کرنے کے لئے تاشکرغن آئے۔چین ماضی میں کئی ایسے ائیرپورٹس تعمیر کرچکا ہے جن کی سطح سمندر سے2480میٹر بلندی رہی۔لیکن سنکیانگ میں یہ پہلی بار تعمیر ہوگا۔ تاشکرغن پچاس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا شہر ہے۔یہ شہر 46ارب ڈالر کی اقتصادی راہداری کی تعمیر سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔یہ شہر گوادر سے منسلک ہوگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…