راولپنڈی (این این آئی)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے کہاہے کہ فیض آباد میں مظاہرین پر شدید شیلنگ کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں میں واقع نجی سکولوں کے طلبا و طالبات کی حالت غیر ہو ئی۔ سکولوں کے مالکان نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں سے لے جائیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے سکولوں کی مینجمنٹ کو احتیاطی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر موجود مذہبی جماعت کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے دور ان قریب واقع مدرسے سے
(خبر جا ری ہے)
زائد طلباء مظاہرین میں شامل ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیض آباد کے قریب واقع ایک مدرسہ سے سوسے زائد طلبا باہر نکل آئے ۔ انھوں نے فیض آباد کے پل پر دھرنا دینے والے مظاہرین کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد پولیس پسا ہونے پر مجبور ہو ئی تاہم بعد میں پولیس نے صورتحال پر کنٹرول کرلیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین پر شدید شیلنگ کا دھواں فیض آباد کے قریبی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری بھی شدید متاثر ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے پولیس اور ایف سی کی جانب سے آنسو گیس سے شیلنگ کی گئی جس کے باعث فیض آباد کے قریب رہائشی گھروں میں شیلنگ کا دھواں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری متاثر ہوئے ۔مکین محمد اکرم نے بتایا کہ ہمارے گھروں کے اندر دھواں آ گیا ہے ٗسانس لینے میں شدید دشواری پیش آ ئی ۔
راولپنڈی (این این آئی)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے کہاہے کہ فیض آباد میں مظاہرین پر شدید شیلنگ کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں میں واقع نجی سکولوں کے طلبا و طالبات کی حالت غیر ہو ئی۔ سکولوں کے مالکان نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں سے لے جائیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے سکولوں کی مینجمنٹ کو احتیاطی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر موجود مذہبی جماعت کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے دور ان قریب واقع مدرسے سے سو سے زائد طلباء مظاہرین میں شامل ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیض آباد کے قریب واقع ایک مدرسہ سے سوسے زائد طلبا باہر نکل آئے ۔ انھوں نے فیض آباد کے پل پر دھرنا دینے والے مظاہرین کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد پولیس پسا ہونے پر مجبور ہو ئی تاہم بعد میں پولیس نے صورتحال پر کنٹرول کرلیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین پر شدید شیلنگ کا دھواں فیض آباد کے قریبی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری بھی شدید متاثر ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے پولیس اور ایف سی کی جانب سے آنسو گیس سے شیلنگ کی گئی جس کے باعث فیض آباد کے قریب رہائشی گھروں میں شیلنگ کا دھواں داخل ہوگیا جس کے باعث شہری متاثر ہوئے ۔مکین محمد اکرم نے بتایا کہ ہمارے گھروں کے اندر دھواں آ گیا ہے ٗسانس لینے میں شدید دشواری پیش آ ئی ۔