جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کی پاکستان کے اندر خود کارروائی کرنے کی دھمکی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )ووڈرو ولسن سینٹر میں، جنوبی ایشیا سے متعلق شعبے کے سینیر فیلو، مائیکل کوگل مین اورافغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کی سابق خصوصی ایلچی لورل ملر نے کہاہے کہ پاکستان سے توقعات پوری نہ ہوئیں تو امریکہ خود کارروائیاں کرے گا،امریکی ٹی وی سے بات چیت میں کوگل میں کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئندہ چند ہفتوں میں یا شاید آئندہ سال کے شروع میں، شاید یہ وقت آئے گا کہ امریکہ یہ دیکھے گا کہ پاکستان نے

اب تک کیا کیا ہے، کیونکہ امریکہ نے معلومات اور اطلاعات شیئر کرنا شروع کیں، اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک کی خصوصی سہولتوں اور لیڈروں کے خلاف وہ کرے جو واقعی امریکہ چاہتا ہے۔اور اگر امریکہ اس نتیجے پر پہنچا کہ پاکستان نے وہ سب کچھ واقعی اس طرح سے نہیں کیا جو وہ کہتا رہا ہے، تو اس سے تعلقات میں بڑی رکاوٹ آ سکتی ہے، اور اس کا قدرتی نتیجہ امریکہ کی جانب سے مزید سخت پالیسیاں اپنانے اور شاید سزا کی صورت میں نکلے، جیسے کہ ڈرون حملوں کو وسعت دینا۔ بنیادی طور پر امریکہ معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے وہ سب خود کرے گا، جس کا وہ پاکستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے ۔افغانستان اور پاکستان کے لیے سابق خصوصی ایلچی لورل مِلر کا کہناتھا کہ سینئر امریکی عہدیدار پاکستان جا کر پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ بہت واضح گفتگو کریں گے کہ اگر امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آنی ہے تو اس کیلیے امریکہ کی پاکستان سے کیا توقعات ہیں، اور میرے خیال میں وہ ممکنہ طور پر ان اقدامات پر تفصیل سے بات کریں گے، جو امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اٹھائے تا کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہو سکے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجود انتظامیہ پاکستان کے بارے میں سخت موقف اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن میرے نزدیک، خطے میں موجود معاملات باہم جڑے ہوئے ہیں، اس لیے امریکہ کے اس سمت میں جانے کی بھی حدود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…