اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صحافی کےخلاف ایرا ن میں جاسوسی کے الزامات نامعقول ہیں ، امریکہ

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ نے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک نامہ نگار کے خلاف ایران میں جاسوسی کے الزامات کو ’نامعقول‘ قرار دیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان کی وکیل کے مطابق ان پر جاسوسی کے الزامات کے علاوہ حکومت مخالف طبقوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ایران کے خلاف پروپیگینڈا کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔خیال رہے کہ رضائیان کو نو ماہ قبل تہران میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کی وکیل لیلیٰ احسن نے کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی بھی شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔انھوں نے بتایا کہ جاسوسی سمیت جیسن رضائیان پر چار الزامات لگائے گئے ہیں جن میں ’دشمن حکومتوں سے ساز باز‘ اور ’پروپیگنڈا کرنے‘ کے الزامات شامل ہیں۔اگرچہ انھیں جولائی میں گرفتار کیا تھا تاہم اب تک ان کے خلاف الزامات سامنے نہیں آ سکے تھے کہ آخر انھیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور قابل نفریں‘ قرار دیا ہے۔اخبار کے ایگزیکٹیو مدیر مارٹن بیرن نے مسٹر رضائیان کو نو ماہ تک جیل میں رکھنے کے لیے ایران پر ’ناقابل دفاع خاموشی‘ کا الزام لگایا ہے۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ ان کے نامہ نگار اور ان کی اہلیہ یگانہ صالحی کے ناموں کو بے داغ کرے۔ خیال رہے کہ یگانہ صالحی بھی صحافی ہیں اور انھیں بھی جولائی میں حراست میں لیا گیا تھا۔اخبار کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا دیکھے گی کہ اس المیے کا کوئی بھی منصفانہ نتیجہ جیسن اور ییگی کی فوری رہائی ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…