حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نظرئیے نہیں صرف کرپشن ہے ٗ اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے نواز شریف کے کتنے پیسے کہاں پڑے ہیں ٗوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کونہیں نکال سکتے ٗ پاکستان کا وزیر خارجہ دبئی میں نوکری کررہا ہے، آپکے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔ ہفتہ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تھے ان کی
ایک فیکٹری تھی ٗ 12 سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کی 30 فیکٹریاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم خود چوری کرتا ہے تو وہ وزیروں کو نہیں روک سکتا اور جب وزیر چوری کرتے ہیں تو وہ دیگر ماتحت افسران کو نہیں روک سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے، ایک وقت تھا جب پاکستان پورے برصغیر میں سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم خاقان عباسی میں جرت نہیں کہ اسحاق ڈار کو نکالیں کیوں کہ نواز شریف ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے نواز شریف کے کتنے پیسے کہاں پڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہاں نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزگاری ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں جاؤ ہمارے نوجوان نوکریاں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، کتنے لوگ پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں، غلط ویزوں سے جاتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں رہ کر ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے مگر یہاں اقتدار میں آ کر پیسا بنانا بہت آسان ہوتا ہے، اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے اور اگر یہ بات نوجوان سمجھ جائیں تو کبھی چوروں کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کہا وہ ایک نظریے کا نام ہے اور وہ نظریہ کرپشن ہے، نوازشرف کو اس لیے نکالا کہ انہوں نے ملک کے اربوں روپے باہر بھیجے، جب وزیراعظم پیسا چوری کرتا ہے تو نیچے تک سارا نظام کرپٹ کردیتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں سالانہ 40 ہزار ارب روپے کرپشن سے چوری ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہوتو حالات بدل جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ دبئی میں نوکری کررہا ہے، آپکے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ برصغیر میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے ٗاسحاق ڈار کے بچے ارب پتی ہیں، حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انسان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہ