بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

نشہ کرنے والے ،خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکواۃکھانے والے عمران خان کا موازنہ نوازشریف سے ۔۔!عابد شیر علی نے انتہا کردی، سنگین الزامات عائد

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیںٗ کہاں نوازشریف اور کہاں نشہ کرنے والے عمران خان۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں عابد شیر علی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں، کہاں نوازشریف اور کہاں انگلی کے اشاروں پر ناچنے والے، نشہ کرنے والے، خواتین کو گندے میسج کرنے اور زکواۃکھانے والے عمران خان، ان کا موازنہ نوازشریف سے کیا بھی

نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں ٗملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ایان علی پیپلزپارٹی والوں کے ڈالر لیکر باہر جاتی رہی ٗپیپلز پارٹی کو اب جمہوری طاقت نہیں مانتا جس نے بھی کرپشن کی اسے الٹا لٹکا دینا چاہیے۔عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے ٗآئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…