پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

حافظ سعید کی رہائی پر امریکہ مشتعل ، پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا،سنگین الزامات عائد

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی پاکستان میں نظر بندی سے رہائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لشکرِ طیبہ ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے جو دہشت گرد

حملوں میں سیکڑوں معصوم شہریوں، جن میں متعدد امریکی باشندے بھی شامل ہیں، کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اِس بات کو یقینی بنائے کہ حافظ سعید کو گرفتار کر کے انہیں ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔اس سے قبل بھارت کی طرف سے حافظ سعید کی نظر بندی کے خاتمے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان جمعہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے بھی جاری کیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے مئی 2008 میں ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت حافظ سعید کا نام خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2008ء کے ممبئی حملوں کے بعد جس میں چھ امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے، اقوامِ متحدہ نے دسمبر 2008ء میں یو این ایس سی آر 1267 کے تحت حافظ سعید کو انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔امریکہ کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ اور اْس کی فرنٹ تنظیموں، رہنماؤں اور کارکنوں پر امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کی پابندیاں عائد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…