ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے امریکی دفاعی کنٹریکٹرز سے 7بلین ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ خریدنے پر اتفاق کر لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈیل کے تحت ریاض حکومت اہداف کو سرعت سے نشانہ بنانے والا اسلحہ خریدے گی۔ تاہم امریکا میں کئی قانون دان
اس ڈیل پر اعتراض کر سکتے ہیں کیونکہ سعودی عرب امریکا سے حاصل کردہ اسلحہ یمن جنگ میں بھی استعمال کر رہا ہے اور وہاں سعودی عسکری اتحاد کی فوجی کارروائیاں شہری ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں۔ امریکی کانگریس کی طرف سے اس ڈیل کی حتمی منظوری ملنا تاہم ابھی باقی ہے۔