بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سعودی شہری کی ٹویٹ نے ہلچل مچا دی، دو یورپی اور ایک ایشیائی ملک کو وضاحت کرنا پڑ گئی، آخر اس ٹویٹ میں ہے کیا؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کے بعد سعودی شہری بھی متنازعہ ٹوئیٹ کی زد میں آگیا ،سعودی عرب کے نوجوان نواف العصیمی کی صرف ایک ٹوئیٹ پر 2 یورپی اور ایک ایشیائی ملک کو وضاحت کرنی پڑی کہ ایسا نہیں ہے، جیسا وہ کہ رہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ان کی اسی ایک ٹوئیٹ نے مشرق وسطیٰ سے لے کر یورپ و ایشیا تک بھی ہلچل مچادی اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں ان کی اسی ٹوئیٹ پر عرب سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

دراصل سعودی نوجوان نواف العصیمی نے ٹوئیٹ کی کہ ’کیا آپ کو پتہ ہے کہ یورپی ملک سویڈن دنیا کو وہ واحد ملک ہے، جہاں ایک بھی خفیہ کیمرہ نہیں کیوں کہ وہاں جرائم کی شرح نہایت ہی کم ہے‘۔جس پر جلد ہی سویڈن کے آفیشل اکاؤنٹ سے انہیں جواب دیا گیا، جس میں ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مختصرا بتایا گیا کہ سویڈن میں ہر جگہ نگرانی کے لیے کیمرے موجود ہیں۔سویڈن کا جواب ملتے ہی سعودی نوجوان نے اپنی غلطی درست کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ناروے میں کیمرے نہیں ہیں۔لیکن اس پر بھی نوجوان کو ناروے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جلد ہی جواب ملا کہ وہ ایک اور کوشش کرکے دیکھیں۔مطلب اس بار بھی نوجوان کا اندازہ غلط تھا، ناروے میں بھی نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے ہر جگہ نصب ہیں۔سویڈن اور ناروے کے انکار کے بعد سعودی نوجوان نے ایشیا کا رخ کرتے ہوئے جاپان کا نام لیا۔جب سعودی عرب کے نوجوان کی تین کوششیں ناکام گئیں تو مصر کے کامیڈین محمد حنیدی نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں پیش کش کی کہ وہ اس حوالے سے مصر کا نام لے سکتے ہیں، اور ان کے اس دعوے کو کوئی مسترد بھی نہیں کرے گا۔تاہم سعودی نوجوان نے مصر کا نام نہیں لیا، اور اپنی غلطی پر معزرت کرنے کے بجائے انہوں نے معاملے کو دوسرا رخ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹوئیٹ کے بعد وہ اپنے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں کہ دوسرے ممالک کا سامنا کرنا کتنا مشکل ہے۔سعودی نوجوان کی اس دلچسپ ٹوئیٹ کو 48 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جب کہ 3 ہزار سے زائد بار لائیک کیا گیا، جب کہ اس پر ہزاروں افراد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…