لاہور(آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ آصف علی زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجار ہے ہیں،مسلم لیگ( ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی کی جنگ لڑرہی ہے ، نوازشریف نے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات سب کیلئے کی ہے، آصف زرداری بروقت انتخابات میں رکاوٹ بنتے ہیں، تو نقصان ہوگا،آصف زرداری انتخابات میں رکاوٹ سے دشمنوں کو خوش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے،
آصف زرداری کا مفاہمت والا جوتاثر ہے، یقین ہے اس پر عمل کریں گے ۔جمعرات کو رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اب جمہوری کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں،مسلم لیگ ن کی آصف زرداری یا پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں، نوازشریف نے جو موقف اپنایا اس کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ، ووٹ کے تقدس کے لیے جدوجہد مسلم لیگ ن کررہی ہے،مسلم لیگ ن کو جدوجہد کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے ۔ امید ہے کہ آصف زرداری کسی کو خوش کرنے کے لیے رویہ نہیں اپنائیں گے۔آصف زرداری کا مفاہمت والا جوتاثر ہے ، یقین ہے اس پر عمل کریں گے،پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے اور یقین ہے جمہوری رویہ اپنائے گی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کب کہا کہ پیپلزپارٹی (ن) لیگ کا ساتھ دے؟نوازشریف نے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات سب کے لیے کی ہے،آصف زرداری بروقت انتخابات میں رکاوٹ بنتے ہیں، تو نقصان ہوگا، آصف زرداری انتخابات میں رکاوٹ سے دشمنوں کو خوش کررہے ہیں، قبل ازوقت انتخابات پر جماعتیں متفق ہیں، تو ہم سوچ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتیں حکومتی مدت پوری چاہتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے کوئی بھی جمہیوری قوت نہیں تاہم وہ پر امید ہیں کہ معاملہ پر امن طریقے سے حل ہوجائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ2018 کا الیکشن عمران خان کے سیاسی کیریئر کا آخری الیکشن ثابت ہوگا اور عمران خان کی کسی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔