بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

شریف برادران دمڑی اور چمڑی بچانے کے لیے غریب کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے،پولیس افسر قربانی کا بکرا بننے کی تیاری کریں یا پھر۔۔۔

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شامل پولیس افسران اور اہلکار سچ بول کر اپنی جان چھڑا لیں یا پھر قربانی کا بکرا بننے کی تیاری کریں، شریف برادران چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے غریب کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے، غریب عوامی صفوں میں ہو یا سرکاری صفوں میں یہ اسے صرف استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت کے

بعد نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، مستغیث جواد حامد، شکیل ممکاایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء پولیس کی درج کروائی گئی جھوٹی ایف آئی آر کے تحت تین سال سے اے ٹی سی میں پیشیاں بھگت رہے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے طلب کیے گئے افسران جن میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہورہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں مرکزی کرداروں نواز شریف، شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ سمیت 12 مرکزی ملزمان کی طلبی کیلئے بھی ہائیکورٹ میں قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کارکنوں کے قاتل شریف برادران ہیں ، یہ کسی صورت اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مزید سماعت 4دسمبر کو ہو گی۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج 24 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہو گی اور حکومتی وکلاء کے دلائل تقریباً مکمل ہو چکے ہیں جلدفیصلے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے سے سانحہ کے قاتلوں کے متعلق اہم معلومات ملیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ڈاکومنٹ ہے اور رپورٹ حاصل کرنا شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کابنیادی آئینی حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…