منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی اسلحہ عرب ممالک کی جنگوں میں تیل کا کام کر رہا ہے

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عرب ممالک میں جاری جنگوں کے دوران امریکی اسلحہ جلتی میں تیل کا کام کررہا ہے۔  تیل کی دولت سے مالا مال عرب ممالک نے امریکی فوجی اسلحے کے ڈھیر لگا رکھے ہیں، سعودی عرب نے گزشتہ سال 80 ارب ڈالر سے زائد کا دفاعی ساز و سامان خریدا، اسی طرح متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس 23 ارب ڈالر خرچ کئے، قطر نے بھی امریکی محکمہ دفاع سے 11 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر، پیٹریاٹ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ خلیجی ممالک اسلحے کے یہ ڈھیر اب یمن میں حوثی باغیوں جب کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اور صورت حال یہ ہے کہ یمن میں جاری لڑائی میں سعودی عرب امریکی کمپنی بوئنگ سے خریدے گئے جدید ترین F-15 لڑاکا طیارے استعمال کر رہا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کے پائلٹ لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 16 طیاروں کے ذریعے یمن اور شام میں بم برسا رہے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی کیفیت کئی برسوں تک جاری رہیں گی، موجودہ صورت حال میں خلیجی ممالک کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران اربوں ڈالر کے اسلحے اور دفاعی ساز وسامان کی ضرورت پڑے گی اور وہ امریکا کو جدید ترین اسلحے کے آرڈرز دے سکتے ہیں۔ یہ ممالک امریکا کے مستقبل کے مہنگے ترین ہتھیار ایف 35 لڑاکا جیٹ حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں گے جب کہ روس ایران کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم دے گا جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو سکتا ہے اور اس سے ایف 35 جیٹ طیاروں کی مانگ بڑھ جائے گی۔ اس کے علاوہ یو اے ای کی حکومت اپنے پڑوسی ملکوں کی جاسوسی کے لئے ایک اور امریکی کمپنی جنرل اٹامکس سے جدید ترین پری ڈیٹر ڈرونز طیاروں کا بیڑا خریدنے میں دلچپسی لے رہا ہے جس کا معاہدہ بھی جلد ہی طے پاجائے گا اور اگر یہ معاہدہ طے پاگیا تو وہ نیٹو اتحاد سے باہر پہلا ملک بن جائے گا جسے امریکا ڈرون دے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…