منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ٹیکس ہی ٹیکس، سعودی عرب نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا،دھماکہ خیز اقدام

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2018ء سے پٹرول پر اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) نافذ کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکام نے کیا جس کے تحت مقامی ٹرانسپورٹ خدمات اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر اضافی قدری ٹیکس نافذ کیا جائیگا البتہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء’واٹ‘ سے مستثنیٰ ہوں گی۔

وزارتِ صحت اور خوراک اور ادویہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ادویہ اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کسی شہری کے زیر استعمال ذاتی رہائشی جائیداد کی فروخت یا اس کو کرایہ پر دینے پر بھی واٹ لاگو نہیں ہوگا۔متعلقہ حکومتی ادارے نے یکم جنوری سے اضافی قدری ٹیکس کے نفاذ کیلئے بلدیات اور دیہی امور کی وزارت ، وزارتِ محنت اور سماجی ترقی اور محکمہ کسٹم سے باہمی تعاون کے سمجھوتے طے کئے ہیں۔حکام کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ آمدن10 لاکھ سعودی ریال سے زیادہ ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو 20 دسمبر 2017 سے قبل ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام کے لیے رجسٹر کرالیں۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…