منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

میڈیکل سائنس کا سب سے بڑا معجزہ، چینی ڈاکٹروں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دورکو اگر میڈیکل سائنس کا بام عروج کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ خبر یہ ہے کہ چین میں ایک ایسا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے کہ جس کا انسان کبھی شاید تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں پہلی مرتبہ’’سر کی تبدیلی ‘‘کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔ یہ آپریشن 18گھنٹے طویل تھا جو کہ ابتدائی طور پر دو لاشوں پر کیا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ ریڑھ کی ہڈی، اعصاب اور خون کی رگوں کو جوڑنا ممکن ہے۔ آپریشن

ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے کیا جس کی قیادت ڈاکٹر شیاوپنگ کر رہے تھے جو دنیا بھر میں اپنی فیلڈ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ٹیورین ایڈوانسڈ نیوروموڈیولیشن گروپ کے ڈائریکٹر اٹلی کے پروفیسر سرجیو کناویرو نے ٹیم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی لاش پر سر کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کر لیا گیا ہے اور اب اگلا مرحلہ مردہ دماغ والے انسانی جسم کے عطیہ دہندگان کے درمیان ایک مکمل سر کی تبدیلی ہے اور یہ باقاعدگی سے سر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے حتمی قدم ہے۔“

 

 

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…