منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں شدید بارشیں،کویت، بحرین امارات ،قطر اورعمان سے متعلق بھی خوفناک پیش گوئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں املج اور الوجہ کے علاقوں کے بیچ شدید بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ، علاوہ ازیں مملکت کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے،سعودی عرب میں موسم اور ماحولیات کے محقق عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے صوبے تبوک میں املج اور الوجہ کے علاقوں کے بیچ شدید بارشوں اور ریت کے طوفانوں کا قوی امکان ہے۔عرب ٹی وی کے

مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں الحصینی نے کہاکہ مذکورہ دونوں علاقوں کے درمیان کی شاہراہ کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب ، کویت ، بحرین ، امارات ، قطر اور سلطنت عمان کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔الحصینی نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ بعض مقامات پر سیلابی کیفیت کے ساتھ آئندہ ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں سعودی عرب کے شمالی ، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم بڑی حد تک سرد ہو جائے گا۔دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں جازان ، عسیر ، باحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کی توقع ظاہر کی ہے جو کہ مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں مملکت کے اکثر علاقوں میں رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحر احمر کی شمال مغربی سمت سے آنے والی ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی جب کہ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 15 سے 35 کلومیٹر تک ہو گی۔ سمندری موجیں ایک سے دو میٹر تک بلند رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…