جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

اگر دماغ کو صحتمند رکھنا ہیں تو فون پر ایک کام کرنا چھوڑدیں‎

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (نیوز ڈیسک)کہیں آپ بھی ان لوگوں میں تو شامل نہیں جو ریسٹورنٹ میں ہوں یا بس میں سفر کررہے ہوں، ہمیشہ اپنے موبائل فون سے چمٹے رہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ کیلئے بری خبر ہے کہ کثرت سے موبائل فون کو چیک کرتے رہنے والے افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وہ اکثر غائب د ماغی کے شکار ہوجاتے ہیں۔ ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بار بار موبائل فون کو دیکھنے والے اور ہمہ وقت اس پر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس وزٹ کرنے والوں میں عدم توجہی اور بھولنے کی

بیماری عام پائی جاتی ہے۔ یہ لوگ بات کرنے کے دوران اکثر بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے تھے، گھر کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جاتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ وہاں کیا کرنے گئے تھے اور اسی طرح اہم کاموں اور میٹنگز وغیرہ کے بارے میں بھی بھول کر بڑا نقصان کروابیٹھتے ہیں۔ جریدے Computers in Human Behavior میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ لوگ جاگتے میں خواب دیکھنے کی عادت میں بھی مبتلائ ہوتے ہیں اور بعض اوقات گھنٹوں تصورات کی دنیا میں بھٹکتے رہتے ہیں اور اپنا قیمتی وقت برباد کرتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…