ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

نوکیا 105داعش کا پسندیدہ ترین فون، ایسا کیوں ہے؟ وجہ سامنے آ گئی‎

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)عسکریت پسند جماعت داعش کے جنگجو نوکیا 105موبائل فون کا استعمال بڑی تعداد میں کرتے ہیں۔گزشتہ ماہ سی اے آر کانفلیکٹ آرمیمنٹ ریسرچ کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق کسی بم کو ٹرگر کرنے کیلئے نوکیا 105موبائل فون داعش کے دہشت گردوں کا پسندیدہ موبائل فون ہے۔

سی اے آر کی جانب سے پیش کیے جانے والے جائزے کے مطابق دس ایسے موبائل فونز کی ایک فہرست سامنے آئی ہے جو داعش کے جنگجو سب سیزیادہ استعمال کرتے ہیں۔ان دس قسم کے موبائل فونز میں نوکیا 105سب سیزیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔سی اے آر کے مطابق اس کی بڑی وجہ نوکیا 105کی سپر پائیدار طویل بیٹری لائف ،اور سستا ہونا ہے۔انکا کہنا ہے کہ بغیر کسی ایپلی کیشن اور کیمرے کے یہ فون عراق کے دہشت گردوں کا پسندیدہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد کسی بھی حملے میں دو فون استعمال کرتے ہیں۔ایک بم بنانے کے عمل کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا خود کش حملہ آور کے ساتھ رابطے اور دھماکے کیلئے سنگل بھیجنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس فون کے استعمال کی ایک اور بڑی وجہ اس کا طاقتور وائیبریشن سسٹم بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش کی جانب سے بڑی تعداد میں نوکیا105کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔وہ اس فون کو کسی بھی طرح سے حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے چاہے اس کیلئے انھیں بڑی تعداد میں انھیں خریدنا پڑے یا چوری کرنا پڑے۔ واضح رہے نوکیا105کی قیمت 30ڈالر سے بھی کم ہے۔



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…