جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

افغانستان پاکستان کی تباہی نہیں چاہتا،افغان صدرنے اہم اعلان کردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ایسی قیاس آرائیاں غلط ہیں کہ افغانستان پاکستان کی تبائی چاہتا ہے، یہ نہ افغان حکومت اور قوم کی سوچ ہے ،افغانستان کسی کوبھی اس ملک کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان کے ساتھ امن معاہدے پر پہنچنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ زابل کے مقامی رہائشیوں اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ افغانستان پاکستان کی تبائی

چاہتا ہے۔انکا کہنا تھاکہ یہ نہ ہی افغان حکومت کی سوچ ہے اور نہ ہی افغان قوم کی ،افغانستان کسی کوبھی اس ملک کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔صدر اشرف غنی نے مزید کہاکہ اس طرح کی قیاس آرائیاں کہ حکومت کی امن کی کوششوں کے بارے میں حکمت عملی واضح نہیں ہے بے بنیاد ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے عیدالاضحی کے پہلے روز اپنے پیغام میں کہا تھاکہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے مکمل طور پر تیا ر ہے پاکستان کے ساتھ مذاکرات حکومت کا ایجنڈا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…