بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

جیل جا سکتا ہو ں ،ٹر مپ کا ایٹمی حملے کا حکم نہیں ما نو ں گا ، امر یکی جنرل

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (آن لائن)امریکی فضائیہ کے جنرل اور سٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ جوہری حملے کے کسی بھی غیرقانونی صدارتی حکم کی مزاحمت کریں گے۔ایئرفورس جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ امریکی جنگی کمانڈ کے سربراہ کے طور پر وہ صدر کو مشورے فراہم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انھیں اس کا قانونی متبادل تلاش کیا جائے گا۔ان کا بیان چند روز قبل امریکی سینیٹروں کی جانب سے جوہری حملے کے متعلق صدارتی

اختیارات پر غوروخوض کے بعدآیا ہے۔بعض لوگوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر ذمہ دارانہ طور پر اس قسم کے کسی حملے کا حکم دے سکتے ہیں جبکہ بعض دوسرے سینیٹررز کا خیال تھا کہ صدر کو وکلا کی مداخلت کے بغیر یہ اختیار ضرور حاصل ہونا چاہیے۔ گذشتہ 40 سال سے زیادہ عرصے میں اس قسم کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔اگست میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کی توسیع کرتا رہتا ہے اور امریکہ کو دھمکیاں دیتا رہتا ہے تو وہ ‘ایسے غیض و غضب کا مظاہرہ کریں گے جسے دنیا نے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔’گذشتہ ماہ سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین سینیٹر باب کورکر نے صدر ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ امریکہ کو ‘تیسری جنگ عظیم کے راستے پر ڈال رہے ہیں۔’کینیڈا میں ہیلی فیکس بین الاقوامی سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ہیٹن نے کہا: ‘اِن چیزوں کے بارے میں ہم بہت سوچتے ہیں۔ جب آپ کے سر پر ذمہ داری ہوگی تو پھر آپ اس کے بارے میں کیسے نہیں سوچیں گے۔’انھوں نے کہا: ‘میں صدر کو مشورہ دیتا ہوں، وہ مجھے بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے۔’جو واقع ہونے والا ہے اگر وہ غیر قانونی ہے تو میں یہ کہوں گا: ‘جناب صدر یہ غیر قانونی ہے۔’ تو پھر اس پر وہ کیا کہیں گے؟ وہ کہیں گے تو پھر قانونی کیا ہے؟

اور پھر ہم آپشنز کی بات کریں گے کہ ان حالات میں ہمارا مختلف صلاحیتوں کے ساتھ کیا جواب ہو سکتا ہے۔ اور اس طرح کام ہوتا ہے۔’انھوں نے مزید کہا کہ ‘یہ بہت پیچیدہ بھی نہیں ہے۔’اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا: ‘اگر آپ کوئی غیر قانونی حکم پر عمل کرتے ہیں تو آپ جیل جائیں گے۔ آپ باقی ساری عمر کے لیے جیل جائیں گے۔’خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے عوامی طور پر جنرل ہیٹن کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…