پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

قوانین مزید سخت،بر طانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے اپنوں سے ملنا مشکل ہو گیا،افسوسناک انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)یو کے بارڈر ایجنسی کے وزٹ ٗسپاوئز اور سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین سخت ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان سے اپنے پیاروں کو بلوانے میں دقت کا سامنا ہے ٗیو کے بارڈر ایجنسی کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق وزٹ ویزا کیلئے پاکستانیوں کی اس سال10934درخواستیں مسترد کی گئیں جو کہ گزشتہ برس کے مقابلہ میں بیس

فیصد زیادہ ہے۔یو کے بارڈر ایجنسی کی جانب سے وزٹ ویزا رفیوزل میں عراق، بنگلہ دیش، روس اور نائیجریا کے بعد پاکستان پانچواں بڑا ملک ہے جس کے شہریوں کے ویزے مسترد کیے جا رہے ہیں۔پاکستان میں موجود کمیونٹی کا کہنا ہے کہ کاغذات مکمل ہونے کے باوجود بھی ویزا رفیوز کر دئیے جاتے ہیں۔ ویزا رفیوزل کے بعد اپیل کا حق نہ ہونا بھی کمیونٹی کے لیے خاصا پریشانی کا باعث ہے۔مارچ 2017 تک اپلائی کیے گئے 29 لاکھ 68 ہزار ویزوں میں سے چار لاکھ مسترد جبکہ پچیس لاکھ ویزے جاری کیے گئے جس میں 19 لاکھ وزٹر ویزہ، دو لاکھ نو ہزار سٹوڈنٹ، ایک لاکھ چونسٹھ ہزار ورک پرمٹ، انتالیس ہزار فیملی ویزہ،آٹھ ہزار ڈیپنڈنٹ ویزہ، نوے ہزار شارٹ سٹڈی ویزہ جبکہ پچپن ہزار دیگر کیٹیگریز میں ویزے جاری کیے گئے۔اس برس چار لاکھ بھارتی اور پانچ لاکھ چائنیز کو وزٹر ویزے جاری کیے گئے

جبکہ قریباً 70ہزار پاکستانیوں کو وزٹ ویزے جاری کئے گئے اور دیگر کیٹگریز میں پچیس ہزار پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کیں گئیں ۔برطانیہ اور پاکستان میں مقیم سماجی حلقوں نے برطانوی حکومت سے ویزا پالیسی میں نرمی اور ری فیوزل کے بعد اپیل کے حق کا مطالبہ کیا تاکہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان میں مقیم اپنے پیاروں سے رابطہ برقرار رکھ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…