اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ترقی پسند ادیب اور سندھ کے مذہبی و روحانی گھرانے سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار قادری کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل ایان علی نے انہیں دعا کیلئے کہا تھا اور جس دن انہوں نے دعا کیلئے
اسی دن ان کو ان کا پاسپورٹ عدالتی حکم پر واپس مل گیا تھا جس پر ایان علی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایان علی سے واقفیت کے حوالے سے اپنی فیس بک اکائونٹ پر واقعہ لکھتے ہوئے ذوالفقار قادری کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل جب وہ ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے تو جہاز میں انھیں ماڈل ایان علی کی سیٹ کے ساتھ والی سیٹ الاٹ ہوئی تھی، ضلع لاڑکانہ کے جاگیرداری نظام اور روحانی پس منظر ہونے کے ناطے انہوں نے اپنے ساتھ والی نشست پر پینٹ شرٹ میں ملبوس الٹرا ماڈرن خاتون کو دیکھ کر ہچکچاہٹ محسوس کی جس پر ایئر ہوسٹس کی جانب سے سیٹ کی تصدیق ہونے کے بعد وہ بیٹھ گئے، تھوڑی دیر کے بعد ایک فلائٹ اسٹیورڈ نے ان کی سیٹ کے قریب آکر انھیں جھک کر سلام کیا اور کہا کہ قادری صاحب کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتا دیجیے گا، میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وہ المرتضیٰ ہاؤس لاڑکانہ کے پرانے ملازم جان محمد کھکھرانی کے فرزند ممتاز تھے جنھیں بے نظیر بھٹو نے اپنی دوسرے دور حکومت کے دوران نوکری دی تھی۔