منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ریاست میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیدیا گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (آئی این پی ) بھارتی ریاست تلنگانہ کی اسمبلی نے ایک قانون سازی کی منظوری دیتے ہوئے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیدیا،ریاست میں اردو بولنے والے خاصے لوگ آباد ہیں، جو تمام 31 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔تلنگانہ سرکاری زبانون کا ترمیمی بل 2017 منظور کیا گیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔حیدرآباد دکن سے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ 2014 میں تلنگانہ کی ریاست وجود میں آئی، اور اس کے 10

اضلاع کو گذشتہ برس تنظیم نو کے دوران 31 میں بانٹا گیا۔ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کی مجموعی آبادی میں اردو بولنے والی آبادی کی تعداد میں 12.69 کی شرح سے اضافہ آیا ہے۔رکن اسمبلی، اکبرالدین اویسی نے بِل کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے اردو کے ساتھ انصاف نہیں برتا گیا۔ اس ضمن میں، انھوں نے اپنے والد، مرحوم صلاح الدین اویسی اور دیگر دانشوروں کی کوششوں کا ذکر کیا، جن کا مقصد زبان کا تحفظ اور ترویج ہے۔کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے راہنما، ٹی جیون ریڈی نے قانون سازی کا خیرمقدم کیا۔ تاہم، انھوں نے اردو اکیڈمی سے متعلق چند معاملات کی جانب دھیان مبذول کرایا؛ جس کی معاون وزیر اعلی محمود علی اور قانون سازی کے امور کے وزیر، ہریش را نے وضاحت پیش کی۔بی جے پی کے سرکردہ قائد، کشن ریڈی نے کہا کہ سنہ 1966 میں تلنگانہ کے خطے کے نو اضلاع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا تھا۔ہریش را نے کہا کہ حزب اختلاف یہ کہنا چاہتی ہے کہ اس بل میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم، پوری ریاست کو اب ایک اکائی کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ پہلی ریاست ہے جہاں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے، جس سے قبل دہلی نے پنجابی کے ساتھ ساتھ اردو کو بھی یہی درجہ دیا گیا تھا۔کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ حالانکہ تلگو پہلی سرکاری زبان ہے۔ لیکن، اسے مثر طور پر ابھی تک سرکاری دفاتر اور انتظامی اداروں میں نافذ نہیں کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…